اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

آٹا ،فائن اور میدہ کے ریٹ تیسری بار بڑھا دیے گئے،ظلم برداشت کرنے کی مزید سکت نہیں، نانبائی ایسوسی ایشن کی فریاد

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن ) نانبائی ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران مل مالکان کی طرف سے آٹا ،فائن اور میدہ کے ریٹ بغیر وجہ کے بڑھا دیئے جس کے باعث نان روٹی کا کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے اب تیسری بار پھر ریٹ بڑھا دیئے گئے ہم وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں آٹا، فائن اور میدہ کے ریٹ فی الفور کم کئے جائیں

مقامی اور ضلعی انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے زبردستی تندور بند کرواتی ہیں اور جرمانے بھی کرتے ہیں ہمارے تندور سیل کئے گئے ہیں اب ہم میں ظلم برداشت کرنے کی مزید سکت نہیں ہے اب نانبائی مجبور ہو کر احتجاج کے لئے نکلیں گے پیر کے روز پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی مری روڈ لیاقت باغ کے سامنے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹر ی خورشید قریشی ، وائس چیئرمین جاوید عباسی، سینئر نائب صدر سردار مشتاق، نائب صدر عمران خان قریشی، نائب صدر دوئم گل دالی خان، سینئر نائب صدر دوئم الطاف قریشی، امین قریشی عرف ہنٹر، ظہور قریشی، حاجی سفیر اور دیگرنے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حاجی ریاض عباسی، سردار مشتاق ، ڈپٹی سیکرٹری عمران قریشی،احسن عباسی، رضوان، ماسٹر ارشاد،امین قریشی، مظہر قریشی، اور دیگر بھی موجود تھے۔محمد شفیق قریشی نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیاآٹے کا 20 کلو کا تھیلا رمضان المبارک میں 783روپے کا ملتا تھا۔ آج وہی تھیلا 1125 روپے کا مل رہا ہے میدے کی بوری جمپ کر کے 4 ہزار روپے سے 4800روپے تک پہنچ گئی دونوں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملک بھر میں کم کرکے اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں خورشید قریشی اور دیگر نے کہا کہ غریب عوام کی

دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔ہم تندور والے روٹی اور نان کے ریٹ مجبوری سے بڑھاتے ہیںہمیں غریب عوام کے بوجھ کا احساس ہے اسی لئے میدان میں نکلے ہیںمقامی اور ضلعی انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے زبردستی تندور بند کرواتی ہیں اور جرمانے بھی کرتے ہیںہمارے تندور سیل کئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ اب ہم میں ظلم برداشت کرنے کی مزید سکت نہیں ہے اب نانبائی مجبور ہو کر احتجاج کے لئے نکلیں گے۔ پیر کے روز پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی مری روڈ لیاقت باغ کے سامنے کریں گے ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں آٹا،فائن اور میدہ کے ریٹ مہنگے کرنے والے مل مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…