ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے نامزدگی میں بھارت کی حمایت کرکے پاکستان اور کشمیرکے عوام کے ارمانوں کا خون کیا، شہباز شریف حکومت پر برس پڑے ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے بھارت کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کامیابی سے مظلوم اور قانون پسند انسانوں کو اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر سے

متعلق منفی پیغام ملا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قانون کی دھجیاں اڑانے والے ملک کی کامیابی افسوسناک ہے ،پی ٹی آئی حکومت نے نامزدگی میں بھارت کی حمایت کرکے پاکستان اور کشمیرکے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے ،بھارت کے مقابلے میں متبادل نامزدگی کی کوششیں نہ ہونا سفارتی محاذ پر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہا5 اگست2019 کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد یہ عہدہ بھارت کو ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ جتنا زور ملک میں اپوزیشن کے خلاف لگاتے ہیں بھارت کے خلاف مظاہرہ کرتے توبھارت کا راستہ روکا جاسکتا تھا۔علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وباء کے علاج کیلئے درکار ضروری ادویات اور طبی سامان بازار سے غائب ہوگیا ہے یا پھر سونے کے بھاو فروخت ہورہا ہے۔ انتظامیہ کے مفلوج ہونے سے عوام اذیت کا شکار ہیں، کوئی نہیں جو ادویات کی نایابی اور مہنگے داموں فروخت کو روکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…