لاڑکانہ آمد، وزیراعظم کی ہرن، تیتر، مچھلی، مرغابی اور بریانی سمیت 135 ڈشز سے تواضع‎

17  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اندرون سندھ رہنے والے لوگوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے احساس کیش پروگرام میں سندھ کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن اپنے متعلقہ علاقوں میں کورونا وبا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو

لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات میں کیا۔ کارکنان نے وزیر اعظم کے اندرون سندھ دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ غریب اور مزدور طبقے کی کفالت کے لیے اندرون سندھ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اجرا پر کارکنان نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندرون سندھ رہنے والے لوگوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور اسی احساس محرومی کو کم کرنے کے لیے انہوں نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خصوصا اندرون سندھ میں غربت کا ادراک کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے احساس کیش پروگرام میں سندھ کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے ہیں۔ وزیراعظم نے کارکنان کو تاکید کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں کورونا وبا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھر پور مہم چلائیں۔دوسری طرف یہ خبر سامنے آئی ہے کہ لاڑکامہ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کیلئے تیتر، ہرن ، مرغابی ، مچھلی اور بریانی سمیت 135ڈشز سے تواضع کی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل 24کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے رات کے کھانے کیلئے 135 الگ الگ کھانے بنائے گئے ہیں۔ ان کھانوں میں ہرن روسٹ، تیتر روسٹ، مرغابی، بریانی، بہہے، زردہ، لوکی کا حلوہ، مچھلی روسٹ، ڈبرہ فرائی مچھلی، مٹن شرغہ، ران روسٹ، سجی، چکن پکوڑا، مٹن پکوڑام کوفتے اور دوسری ڈشز تیار کی گئیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…