جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

ڈرامہ سیریز ارطغرل میں سعد الدین کوپیک،پااوغلون اور نویان کا منفی کردار ادا کرنے والے اداکارآج جب گلیوں میں نکلتے ہیں تو لوگ ان کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’ڈرامہ ارطغرل‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔آپ میڈیا کا اثر دیکھیے آج ارطغرل کا کردار ادا کرنے والا اداکار اینجن التان باہر نکلتا ہے تو لوگ آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ چومنا شروع کر دیتے ہیں اور جب حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلگچ اور ارطغرل کی ماں حیمہ انا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیہ دارجان کی بکنی اور کھلے گلے کی

تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتی ہیں تو لوگ شدید احتجاج کرتے ہیں‘ یہ ان تصویروں کو اسرا بلگچ اور حلیہ دارجان کی تصویریں ماننے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے۔اسی طرح سلیمان شاہ کا کردارسردار گوکھان‘ سلیمان شاہ کے بھائی کا کردارہیکن وینلی‘ سعد الدین کوپیک کا کردار مورات گیری پااوغلواور نویان کا کردار برس باج نے ادا کیا تھا‘ لوگ آج انہیں ان کے اصل نام کی بجائے ان کے کرداروں سے جانتے ہیں‘سردار گوکھان عام زندگی میں بھی سلیمان شاہ اورمورات گیری پااوغلو اپنی گلی میں بھی سعد الدین کوپیک بن چکے ہیں‘آپ کیمرے کی پاور دیکھیں نویان کا کردار ادا کرنے والے برس باج اور سعدالدین کا کردار ادا کرنے والے مورات گیری پااوغلوجب گلیوں یا بازاروں میں نکلتے ہیں تو لوگ غصے میں ان کے ساتھ لڑنا شروع کر دیتے ہیں‘ دکان دار انہیں سودا نہیں دیتے۔یہ ہے میڈیا یعنی اصل نقل ہو گیا اور نقل اصل ہو گئی‘ آپ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر بتایے کیا اس ڈرامہ سیریز نے اس کے اداکاروں کا کیریئر ختم نہیں کر دیا‘ کیا یہ اب باقی زندگی ارطغرل کی چھاپ سے باہر آ سکیں گے‘ میرا خیال ہے نہیں‘یہ لوگ بھی اب محبوب عالم کی طرح چودھری حشمت بن چکے ہیں‘ یہ اب مرنے تک دریلیش ارطغرل سے باہر نہیں آ سکیں گے۔ارطغرل کے تمام ولن بہت مضبوط اور اداکاری کی معراج چھوتے نظر آتے ہیں‘ سیریز کے لیے استنبول کے مضافات میں پانچ ہزار لوگ آباد کیے گئے۔خیمے بھی لگائے گئے اور قازقستان سے 25 ٹرینڈ گھوڑے اور تلوار باز بھی منگوائے گئے‘ اداکاروں کو چھ ماہ ٹریننگ دی گئی اور پھر ایک ایسا شاہکار سامنے آیا جسے مغربی میڈیا اسلامی بم قرار دے رہا ہے اور یہ واقعی اسلام کا ثقافتی‘ روحانی اور تاریخی بم ہے لیکن میری اس کے باوجود درخواست ہے آپ اسے مت دیکھیں‘ کیوں؟ کیوں کہ آپ اسے شروع کرنے کے بعد چھوڑ نہیں سکیں گے‘ آپ کے اندر ایک ارطغرل پیدا ہو جائے گا اور آپ کو باقی زندگی اس کے ساتھ گزارنا پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…