اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ کے دو سب سیکٹر آئی ایٹ تھری، فور اور آئی ٹین ون اور ٹو کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے تاہم سیل کرنے سے پہلے لوگوں کو چھتیس گھنٹے کا وقت دیں گے تاکہ وہ راشن اور اشیائے ضرور یہ خرید لیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاہے کہ چاروں سب سیکٹروں کوسیل کرنے سے پہلے
سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے، چند گھنٹوں میں اس پر حتمی فیصلہ ہوگا،چاروں سب سیکٹروں کو سیل کرنے کیلئے پیٹرن ایک ہی ہوگا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چاروں سب سیکٹروں کو سیل کرنے کے بعد پہلے ڈس انفیکٹ کیاجائے گا اور مجموعی طور پرچاروں سب سیکٹروں میں نکلنے والے چھ سو کورونا مریضوں کے ساتھ ملنے والوں کے بھی ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد ان سب سیکٹروں میں مذید بھی کورونا کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔لاک ڈاؤن کئے جانے کے بعد اسکے دورانیہ کافیصلہ کیاجائے گانگریس اس دوران بھی اشیائے ضرور یہ کی دکانیں کھلی رہیں گی جن میں کریانہ، میڈیکل سٹور، سبزی اور دودھ دہی کی دکانیں شامل ہیں جبکہ ایک گھر سے ایک فرد کو لاک ڈاؤن کے دوران بھی باہر سے چیزیں لانے کی اجازت ہوگی۔ سیکٹر آئی ایٹ کے دو سب سیکٹر آئی ایٹ تھری، فور اور آئی ٹین ون اور ٹو کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے تاہم سیل کرنے سے پہلے لوگوں کو چھتیس گھنٹے کا وقت دیں گے تاکہ وہ راشن اور اشیائے ضرور یہ خرید لیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاہے کہ چاروں سب سیکٹروں کوسیل کرنے سے پہلے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے،چند گھنٹوں میں اس پر حتمی فیصلہ ہوگا،چاروں سب سیکٹروں کو سیل کرنے کیلئے پیٹرن ایک ہی ہوگا