اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وبا ء سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر ، پاکستان کی بڑی وزارت نے 84ہزار متاثرین کو روزگار فراہم کر دیا مزید کتنے لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا ؟ زبردست اعلان

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ملک بھر میں 84 ہزار 609 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔جاری کی گئی دستاویز کے مطابق مارچ سے اب تک وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے پنجاب میں 21 ہزار 6 افراد کو روزگار فراہم کیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے 20 ہزار 623 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔سندھ میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے 6 ہزار 500 افراد کو جبکہ بلوچستان میں 17ہزار 600 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے گلگت بلتستان میں 6 ہزار 910 افراد کو جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 871 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا محمد سلیم کے مطابق مختلف افراد کو روزگار 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان تمام افراد کو نرسریوں اور شجر کاری کے لیے ڈیلی ویجز پر روزگار فراہم کیا گیا ہے، جبکہ رواں برس دسمبر تک 2 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…