منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی ہر حد پار کر چکی ، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے؟ شہبازشریف نے تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے،مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔

ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے؟،کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں،زرعی شعبہ 2.9فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے؟ ۔ اتوار کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور انہیں ہاؤسنگ الاونسزکے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ ملک معاشی کساد بازاری اور سست روی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں؟ وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور لوگوں کی غربت کم ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ 2.9فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کسان اور زراعت کے لئے اقدامات میں بھی بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…