بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

datetime 14  جون‬‮  2020 |

مظفرآباد (این این آئی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید30 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ8کرونا کے مریض صحت یاب ہو گئے اور326نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے والے کیسزمیں سے9کا تعلق مظفرآباد،5کاسدھنوتی2کا نیلم،1کاجہلم ویلی،3کا راولاکوٹ،3کا میرپور،4کا بھمبر2کا کوٹلی جبکہ ایک کا حویلی سے ہے۔

آزادکشمیر میں اب تک10578فراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے10534کے رزلٹ آچکے ہیں اور604افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے250 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ342مریض زیر علاج ہیں اور 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 7 کا تعلق مظفرآباد،01کا راولاکوٹ جبکہ2افرادکاتعلق میرپورجبکہ ایک کاسدھنوتی اور ایک کا بھمبرسے ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے250افراد میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے65،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد45،سی ایم ایچ راولاکوٹ سے23،ڈی ایچ کیو باغ سے37،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،ڈی ایچ کیو میرپور سے14نیو سٹی ہسپتال میرپور سے13،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 4،،ڈی ایچ کیو بھمبر سے20جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 19مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے342مریضوں میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد میں 06مریض ،آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 49، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد104،ڈی ایچ کیوجہلم ویلی میں 06،ڈی ایچ کیو نیلم میں 2،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 22، ڈی ایچ کیو باغ میں 19، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 33،حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو میرپور میں 30، نیو سٹی ہسپتال میرپور11،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 02،

ڈی ایچ کیو بھمبر میں 40، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 15مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق9558افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…