جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن تیز، اسلام آباد کے دو اہم سیکٹرز اور کراچی کمپنی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ا سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، جی نائن تھری اور کراچی کمپنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ،ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت 308600 کی آبادی کے لیے 1292 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 255 خلاف ورزیاں،44 ہوٹلز، 7 کارخانے،22 ورکشاپس،42 گاڑیاں اور 120 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے، این سی اوسی کے مطابق آزاد کشمیر میں 1037 خلاف ورزیاں 170 گاڑیاں اور 163 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے،گلگت بلتستان میں 231 خلاف ورزیاں،15 کارخانے،83 گاڑیاں اور 37 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 5798 خلاف ورزیاں،122 گاڑیاں اور 239 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے، این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3753 خلاف ورزیاں،9 کارخانے،776 گاڑیاں اور 820 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے،سندھ میں 1306 خلاف ورزیاں، 1 کارخانہ،217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے،بلوچستان میں 736 خلاف ورزیاں, ایک کارخانہ, 217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کیے گئے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، 3 لاکھ 86 ہزار کی آبادی کیلئے 12 سو 92 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں ہوٹل، کارخانے، ورکشاپس، گاڑیاں اور دکانیں سیل کیے گئے جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…