بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان  میں کرونا وائرس نے ایک دن   میں خوفناک تباہی مچادی حالات بے قابو  ، پہلی بار میں ملک کئی ہزار وں مریض رپورٹ

datetime 12  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 107زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2463ہوگئی ،پہلی بار ایک دن میں 6397 ریکارڈ کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار 933تک جا پہنچی ،40247 مریض صحتیاب ہوگئے۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

جس کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 107 اموات ریکارڈ ہوئیں ،ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2463 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی۔این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 46828 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 15787، بلوچستان میں 7673  کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں 6699، گلگت میں 1030، آزاد کشمیر میں 534 کیسز رپورٹ ہوئے ، این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں ،پنجاب میں اموات 890 تک پہنچ گئیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مزید چوالیس ہسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ،818 ہسپتالوں میں کورونا کے 5650 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں کورونا کے 198 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں 79 ، کے پی کے میں 83، اسلام آباد میں 14 اور گلگت میں ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ، این سی او سی کے مطابق کورونا کے 40247 مریض صحتیاب ہوگئے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 83223 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے 25610 بیڈز دستیاب ہیں ،ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے 5954 آکسیجن بیڈز، 1400 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،ایمر جنسی کے لئے ملک بھر میں مزید 1562 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…