اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکا بھی قرض نہیں لیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک فلسفہ یہ تھا کہ ہم حکومت کے اخراجات کم کر کے عوام کے لیے جتنے زیادہ پیسے ہوں وہ دیں لہذا ہم نے پورا سال اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ایک ٹکا بھی قرض نہیں لیا۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نے پوراسال کسی بھی ادارے کو کسی بھی حکومتی وزات کو
ٹکا بھی اضافی گرانٹ نہیں دی کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ پاکستان کے عوام کے پیسے کو بہت احتیاط سے خرچ کیا جائے اور اس کا اثر آپ نے دیکھا کہ کورونا وائرس آنے سے پہلے ہم پرائمری سرپلس کے ایریا میں چلے گئے تھے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہم اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات دیں، ان کے لیے انفرااسٹرکچر یعنی سڑکیں، پْل، ہسپتال بنائیں اور جتنا ممکن ہو باہر کی چیزوں ور باہر کی دنیا پر انحصار کم کریں۔