لاہور( این این آئی ) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا ،وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزرا ء کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں نئے چہرے
بھی متعارف کرائے جائیں گے، متعدد وزرا ء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ حسین جہانیاں گردیزی کو اہم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے ، محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس جبکہ مسلم لیگ(ن) کی پیروی کرتے ہوئے پرائمری ہیلتھ کا دوسرا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔