لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت طے ہوگئی آپ جو مرضی کر لیں چینی پر اب لوٹ مارنہیں ہونے دیں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عدالت کی کارروائی سے ایک بات توطے ہوگئی چینی کی قیمت 70 روپے کلو ہونی چاہیے ، اب دیکھتے ہیں یہ لوگ 70روپے کلو چینی دیتے ہیں کہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو اور پاکستان کے غریب کو سرخرو کیا ہے جب تک یہ عوام کو ریلیف نہیں دیتے خان ان کاپیچھا کریگاانشاللہ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب چینی چوری کی بات آتی ہے توسیاسی جماعتیں اور شوگر کارٹل ساتھ نظر آتاہے، دوسری طرف ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان، آپ جو مرضی کر لیں چینی پر اب لوٹ مارنہیں ہونے دیں گے۔