ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے ٹائیگر معاوضہ نہ ملنے پر علاقوں سے غائب ، ہزاروں ٹائیگرز کو تاحال یونیفارم اور ذمہ داریاں نہ سونپے جانے کا بھی انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آن لائن)وزیراعظم پاکستان کی اپیل پر رضا کارانہ خدمات کے لیے بھرتی ہونے والے 18ہزار سے زائد ٹائیگرز میں سے درجنوں معاوضے نہ ملنے کے باعث غائب ہزاروں ٹائیگرز کو تا حال یونیفارم اور ذمہ داریاں نہ سونپے جانے کا انکشاف،

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں گھر گھر راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیگر رضا کارانہ خدمات کے لیے وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل پر ملک بھر کی طرح سرگودھا سے بھی ہزاروں مردوں خواتین نے رضا کارانہ خدمات کے لیے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں اندراج کروایا دفتری ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کی 7تحصیلوں میں مجموعی طور پر 18ہزار 39مردووخواتین رضا کار رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے مخصوص تعداد کو ٹائیگر فورس کی نشاندہی کے لیے پہلے مرحلے میں بلائے جانے والے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس کی ٹی شرٹ اور کیپس فراہم کی گئی اور ان کی ذمہ داریوں ہسپتالوں، یوٹیلیٹی سٹورز، کفالت سنٹر، قرطینہ سنٹرلگائی گئی، قریبی ذرائع کے مطابق ٹائیگرفورس کے لیے رجسٹرڈ کئے جانے والے نوجوانوں کی باضابطہ میٹنگ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹائیگرفورس کو بلا معاوضہ خدمات کی وجہ سے سینکڑوں مردووخواتین رابطہ سے منقطع ہوگئے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں گھر گھر راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیگر رضا کارانہ خدمات کے لیے وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کو سامنے رکھتے ہوئے اپیل پر ملک بھر کی طرح سرگودھا سے بھی ہزاروں مردوں خواتین نے رضا کارانہ خدمات کے لیے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں اندراج کروایا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…