اسلام آباد( آن لائن)اراکین اسمبلی پارلیمنٹ آنے سے قبل پیناڈول اور دیگر ادویات بھی ساتھ لائیں ،کورونا مریض بڑھنے پر پارلیمنٹ کی ڈسپنری کو تالہ لگا کر دروازے پر پوسٹر آویزاں کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ڈسپنسری کے ملازمین میں کورونا وباء بڑھنے پر ڈسپنسری کو بھی بند کر دیا گیا اور دروازے پر پوسٹر آویزاں کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’پارلیمنٹ ڈسپنسری میں چار افراد کو کورونا ہوگیاہے لہذاڈسپنسری میں داخلہ منع ہے‘‘۔