ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں کورونا وائرس میں اضافہ، مزید کئی علاقے سیل کرنے کا فیصلہ، لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس میں اضافے کے باعث حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ جمعہ کی رات تک خوراک اور ادویات کا بندوبست کرلیں۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق G-9سیکٹر میں ایک دن میں 200لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،جس کی وجہ سے آج رات کو G-9کے سیکٹر اور کراچی کمپنی مارکیٹ کو سیل کردیا جائے گا۔ڈی سی اسلام آبادنے G-9کے شہریوں کو کہا ہے کہ جمعہ کی رات تک اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں،اس کے بعد کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔جی نائن ٹو،جی نائن فور کے اندر مارکیٹوں سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہیں بھی بند رہیں گی،صرف میڈیکل سٹورز اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں محدود حد تک کھولی جائیں گی۔ڈی سی اسلام آباد نے آئندہ مرحلے میں آئی ٹین ون،جی سیون فور،غوری ٹاؤن،لوہی بھیر،جی ایٹ،آئی ایٹ کے علاقوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا کیونکہ ان علاقوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ان علاقوں کو بھی سیل کیا جاسکتا ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تین دن کے لئے خوراک کا ذخیرہ کر لیں، تین دن کے لئے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ جمعہ کی رات تک خوراک اور ادویات کا بندوبست کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…