اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈاکٹر رمیش کمار کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر رمیش کمار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 3 مہینے سے شدید احتیاط اور ایس اوپیز پر مکمل عمل کررہا تھا،اْن کا کہنا ہے کہ
دوست سے مختصر ملاقات نے خطرناک وائرس کو موقع فراہم کردیا۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اپنا مدافعتی نظام مضبوط کرنے کے لیے اچھی خوراک لے رہا ہوں۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ خدا کے فضل اور لوگوں کی دعاؤں کی بدولت کورونا کو شکست دینے کے لیے پرْعزم ہوں۔