اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں جاری پٹرول بحران کے ذمہ دار معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر ہیں۔نجی ٹی وی پروگرا م میں تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کرنے کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا ہاتھ ہے۔
کابینہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول بحران کی ساری ذمہ داری اوگرا پر ڈالی جس کے بعد اوگرا کے چیئرمین نے آکر تمام حقائق کھول دیے۔ اوگرام چیئرمین نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے وزارت پیٹرولیم کو لیٹر لکھے تھے لیکن اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ تا ہم ن کے بیان کے بعد پتہ چلا کہ بحران کے ذمہ دار معاون خصوصی برائے پیٹرولیم خود ہیں۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بات ثابت ہونے کے بعد مراد سعید اور فیصل واوڈا کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر منتخب لوگ ہمارے لئے مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتال اس وقت منشیات سے زیادہ منافع کما رہے ہیں اور لاکھ لاکھ روپے وصول کررہے ہیں حکومت اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتی؟