پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

صفائی پر مامور نجی کمپنی نے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرنے کے با وجود شہر کے اہم ترین حصے کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آن لائن) اندرون شہر کی صفائی پر مامور نجی کمپنی نے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرنے کے با وجود شہر کے اہم ترین حصے کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ کئی کئی روز تک کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کے باعث علاقہ بھر میں تعفن پھیل گیا اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

شہریوں نے سیکرٹری بلدیات سے ٹھیکہ کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپویشن مریدکے کے ایک سابق میونسپل آفیسر نے لاہور کی نجی کمپنی کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے اندرون شہر کی صفائی کا نظام سرکاری اہلکاروں کے بجائے منظور نظر نجی کمپنی کے حوالے کر دیا۔ کمپنی نے شہر کی صفائی کی طرف توجہ دینے کے بجائے متعلقہ آفیسر کو خوش کرنا شروع کر رکھا ہے جس کے باعث شہر کی گلیاں کچرے کے ڈھیر سے اٹی پڑی ہیں۔ کمپنی کے اہلکار شہریوں سے صفائی کے بدلے نقد رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں اور منتھلی نہ دینے والوں کی گلیوں کو کوڑا کرکٹ کے حوالے کر دیا جا تاہے۔ کچرے کے ڈھیروں کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوںنے سیکرٹری بلدیات پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کمپنی کا ٹھیکہ فی الفور منسوخ کرکے سرکاری اہلکاروں کو صفائی پر مامور کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…