اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کورونا کو شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق وزیر شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع وزارت قومی صحت تاہم شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔