پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں 35ہزار مریض کرونا وائرس سے شفا یاب ہو گئے

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 18 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2189 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 110065 تک پہنچ گئی ہے،35017 مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق منگل کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2220 کیسز اور 18 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1748 کیسز

اور 17 ہلاکتیں، اسلام آباد 456 کیسز اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 1748 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6995 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1748 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 17 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41303 اور اموات 696 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 1748 کیسز میں سے کراچی میں 1184 نئے کیسز آئے ہیں۔وزیراعلیٰ کیمطابق مزید 759 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 456 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5785 ہوگئی ہے ، 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…