اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو انرجی ڈرنک کے غیر اخلاقی،غیر اسلامی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کےمطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز انرجی ڈرنکس کے اشتہارات پر پاکستانی معاشرے کی اخلاقیات کے منافی ، غیر اسلامی ہونے پر پابندی لگا دی ۔ آپریشنل ونگ کے جنرل منیجر محمد طاہر کے دستخط کے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ پیمرا کا کہنا تھا کہ زیادہ تردیکھا گیا کہ ٹیلی ویژن چینلز پر پاور فل انرجی ڈرنکس کے اشتہارات چلائے
جا رہے ہیں ۔ اشتہار میں دکھائے جانے والے مواد کو غیر مہذب ، غیر اخلاقی اور پاکستان کی اخلاقیات کے منافی سمجھا جاتا ہے”۔پیمراکوایسے اشتہارات کیخلاف متواتر پاکستان سٹیزن پورٹل اور پیمرا کے کمپلینٹ کال سینٹر سے عام عوام کی جانب سے شکایات آرہی ہیں ۔ مواد پر اعتراضات اٹھایا گیا کیونکہ اس سے ہماری نوجوان نسل کو غیر اخلاقی اور غیر مہذبانہ چیزیں سکھائی جارہی ہیں ۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں تمام لائسنس ہولڈرز ٹی وی چینلزکو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں ۔
ا