اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا وائرس بے احتیاطی کی وجہ سے پھیلا، قابو پانے کیلئے کتنے ماہ لگ سکتے ہیں ؟ معروف معالجین نے صورتحال واضح کر دی

datetime 9  جون‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی صورتحال بگڑ گئی،بیماری ڈاکٹرز میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے ، اس پر قابو پانے میں دو ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف نے کہا اس وقت پاکستان میں کورونا کا گراف پیک کی طرف گامزن ہے ، جب پاکستان میں لاک ڈاون کیا گیا تھا تو یہ گراف فلیٹ تھا ،

اب لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا پھیل گیا ، کورونا کے واپس آنے میں مزید دو ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری اختیار کرنی چاہئے ،ہمارے ہسپتالوں میں اتنی گنجائش نہیں کہ وہ کورونا کے مریضوں کا مزید بوجھ برداشت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خود احتیاط اور احساس کرنے کی ضرورت ہے ۔ معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیا نے کہا کہ اس وقت کورونا اپنی پیک کی طرف جا رہا ہے اور جو حالات پاکستان میں بن گئے ہیں، جون کے آخر تک یا جولائی کے شروع تک پیک رہے گی، اب صورتحال یہ ہو گئی کہ لوگ سڑکوں پر کورونا کو لیکر گھوم رہے ہیں، یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں اپنی قوت مدافعت کو بہتر رکھنا ہو گا۔معروف معالج ڈاکٹر سلیمان کاظمی نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ابھی پاکستان میں کورونا کی پیک آنی ہے ،جیسے ہم نے سوچا تھا کہ کورونا بہت تیزی سے آئے گا، ایسا نہیں ہوا لیکن اب کرونا میں بہت تیزی آ گئی ہے ، ابھی ہم اگر 200 ٹیسٹ کرتے ہیں تو ان میں سے 30 سے 40 پازیٹیو آ رہے ہیں، جب 200 میں سے 170 پازیٹو آئیں گے تو تب کورونا کی پیک ہو گی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، ڈاکٹرز بھی ڈر گئے ہیں، اگر ڈاکٹرز ڈر گئے تو علاج کون کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو ہسپتالوں میں آکسیجن مل رہی ہے ، آگے کے حالات ایسے نہ بن جائیں کہ لوگ آکسیجن کو بھی ترسیں، اس لئے سب سے بہتر احتیاط ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…