جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا عندیہ جاری ‎

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، عوام نے حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاؤن سخت کرنا پڑے گا، عالمی ادارہ صحت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کہا، اگر عمل نہ کیا گیا تو پھر لاک ڈاؤن سخت کرنا پڑے گا،

پابندیاں نرم کیں تو لوگ سمجھے وائرس چلا گیا، ایکٹمرا انجکشن کے کچھ فوائد لیکن لائف سیونگ نہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کی تو لوگوں نے سمجھا کرونا چلا گیا، عوام کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کیسز مزید بڑھے، حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کئے اور مارکیٹیں بند کیں۔ لاہور میں اب کورونا کیسز کی تعداد 19 ہزار 229 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں، احتیاط ہی کورونا کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ عوام کو کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہو گا۔ کورونا کہیں نہیں گیا ہمارے ساتھ موجود ہے، حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…