جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’مہلک وباء نے سندھ میں پنجے گاڑ ھ لیے ، ہر چوتھا شخص کرونا کا شکار ‘‘ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹیسٹوں کے 25فیصد نتائج مثبت آگئے

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑھنا شروع کر دیئے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہر چوتھا شخص مہلک وباء کا شکار ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ، سندھ میں کورونا کی وبا تیزی سے اپنے پنجے گاڑ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ٹیسٹس میں سے 25 فیصد کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔سندھ میں کورونا کی

صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1745 نئے کیسز سامنے آئے، 1745 نئے کورونا کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، اب تک صوبے میں 2 لاکھ 46 ہزار 517 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 41 ہزار 303 کیسز آئے۔ آج مزید 759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہے،آج تک 20711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 19 ہزار 201 اپنے گھروں، ایک ہزار 461 مختلف اسپتالوں جب کہ 41 مختلف مراکز میں زیرعلاج ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے، اس وقت 466 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں، جن میں 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے کراچی میں 1184 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 362، وسطی 256، جنوبی میں 223، ملیر 123، غربی 113 اور کورنگی میں 107 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ سکھر 101، حیدرآباد 48 ، گھوٹکی میں 24، جیکب آباد اور دادو 15،15، جامشورو میں 14، شکارپور 13، خیرپور 12، کشمور میں 9، سجاول اور عمر کوٹ میں 6،6 ، قمبر 5 اور نوشہرو فیروز میں 3 ، میرپورخاص، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ میں 2،2 اور سانگھڑ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ،سکھر، حیدرآباد، بدین، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سے صورتحال خراب سے ابتر ہوتی جارہی ہے، خدارا ایس او پی پر عمل کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…