پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ شہباز شریف کا نیب میں کرپشن کا اعتراف‘‘ شہباز شریف نے اعتراف کرکے اپنےبیٹوں اور داماد وںکو بڑی مشکل میں ڈال دیا؟ اپوزیشن لیڈر نیب حکام پر کیوں سیخ پا،کیا دھمکی دیدی؟ اینکر عمران خان نے اندر کی کہانی بیان کر دی ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف نے نیب کے دفتر میں تسلیم کر لیا ، کرپشن ہوئی ہے ، لیکن میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبا زشریف نے آج نیب پیشی میں کرپشن کا اعتراف کر لیا لیکن میرا اس سے دور دور تک تعلق نہیں ہے ،کرپشن میرے دامادوں اور بیٹوں نے کی ہے یہ کہتے ہوئے

انہوں نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ معروف اینکر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیشیوں پر جب نیب شہباز شریف سے کہا یہ سوال ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں لیکن وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ سوال آپ مجھے دے دیں میں جب جائوں گا تو ان کے جوابات لے آئوں گا ۔ آج جب شہباز شریف سے ان جوابات سے متعلق پوچھا گیا تو شہباز شریف نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا اگر آپ کو ان سوالوں کے جواب چاہیں تو آپ ان سے یہ سوال کریں میرا اب ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اینکر نے مزید بتایا کہ جب شہباز شریف کے سامنے کچھ ٹرانزیکشن رکھیں جو شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے ہوگئیں تھیں، انہیں دیکھنے کے بعداپوزیشن لیڈر کو پسینہ آگیا ، نیب نے پوچھا کہ یہ آپکے پرسنل اکاؤنٹ میں ٹی ٹیاں کی تفصیلات ہیں ۔ اندر کا حال بتاتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 15منٹ تک شہباز شریف کی نیب کیساتھ لڑائی ہوتی رہی ، ان کا کہنا تھا کہ کیمرہ بند کریں ، نیب کا کہنا تھا کہ کیمرہ تو بند نہیں ہو گا ٹی وی چینلز پر تو آپ خود یہ بارہا کہتے ہیں تمام چیزوں کو پبلک کیا جائے اور عوام کے سامنے لائی جائیں ۔ اس کے بعد شہباز شریف نے نیب سے کہا میں آپ کو عدالت میں دیکھ لوں گا ۔ میری اس ملک اور قوم کیلئے بڑی محنت اور خدمت کی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ن لیگ کو اس سے قبل نیب کیساتھ اتنے سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…