اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وباء سے پاکستانی بیرون ملک میں شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ حالات خراب ، خودکشی کا ارادہ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے بعد صارفین کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ پاکستانی شخص نے اپنی دکھ بھری کہانی سنائی ، وہ مسلسل روتا اور ہاتھ جوڑتا رہا ، حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری مدد کرے ۔ سوشل میڈیا صارفین سے روتے ہوئے اس نے گزارش کی ہے کہ خدارا میرا یہ پیغام وزیراعظم عمران خان
تک پہنچائیں ۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ ہماری کوئی مدد نہیں کر رہا ، واپسی کے ٹکٹ کی قیمت بہت مہنگی ہے اس میں کمی کی جائے اور ہمیں نکالنے کیلئے حکومت مدد کرے ۔ ہم جانتے ہیں اسلام میں خودکشی حرام ہے اس لیے ہم خودکشی نہیں کریں گے لیکن میرے ساتھ مقیم کئی پاکستانی بھائی خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ حکومت پاکستان ہماری مدد کرے اور اس معاملے پر فوری نوٹس لے ، ہم پریشان ہیں ، میرا پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حکومت تک پہنچ جائے ۔ اللہ پاک آپ کو جزادے ، ’امین ‘۔
سعودی عرب میں محنت کش پاکستانیوں کو خود کشی سے بچایا جاے کرونا کے باعث مہنگی ٹکٹ خریدنے سے قاصر جبکہ پاکستان ایمبیسی کوئ تعاون نہیں کر رہی روتے شخص کی روداد pic.twitter.com/QWWYJURGld
— Daily Basharat (@Daily_Basharat) June 8, 2020