اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ہسپتالوں نے کورونا کو کروڑوں روپے کمانے کا ذریعہ بنا لیا۔کورونا مریضوں کے علاج کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے۔معروف کاروباری شخصیت میر محمد علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نجی ہسپتال کورونا مریضوں کے 14 دن کے علاج کے
لیے 8 لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی آمدنی 40 کروڑ ہے۔یعنی 14 دن کے لئے 40 کروڑ روپے ہیں جو کہ مہینے کے 80 کروڑ روپے بنتے ہیں۔بعض ذرائع کی جانب سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چونکہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مزید مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں ،اس لیے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ہسپتالوں نے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔