جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں مہلک وباء کے تیزی کیساتھ وار جاری ، درجنوں افراد جاں بحق ،کرونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آگئی

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں آج کے دن کرونا کے 2608 کیسز اور 49 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں 1447 کیسز اور 29 اموات، خیبر پختونخوا سے 519 کیسز اور 12 ہلاکتیں، بلوچستان سے 272 کیسز 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 20 کیسز ایک ہلاکت اور اسلام آباد سے 350 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے ہلاکتوں اور

نئے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 32مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1813 نئے مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کےبعد مجموعی تعداد 38903 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہورمیں 1045، ننکانہ 4، قصور22، شیخوپورہ 14،راولپنڈی128، جہلم 12، چکوال1، گوجرانوالہ 36، سیالکوٹ میں31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 1، گجرات 11، حافظ آباد 3، منڈی بہائوالدین 2، ملتان 143، خانیوال 7، وہاڑی 10، فیصل آباد 148، چنیوٹ25، ٹوبہ 32، جھنگ 1، رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا میں 10 ، میانوالی 12، بہاولپور31، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ11، راجن پور 7، لیہ 20، ساہیوال 7، اوکاڑہ اورپاکپتن میں3،3 کیسز سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے صوبہ بھر میں مزید 32 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 715 ہو چکی ہیں۔ اب تک 290،074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اورکورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8،109 ہو چکی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…