جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ

datetime 8  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو چند روز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ڈرائیورز،پبلک ٹرانسپورٹرز ،مسافر ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے،بسوں کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر جرمانے کیے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر

سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ کہ ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون نہیں کر رہی،بین الصوبائی اور انٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔یاد رہے کہ یکم جون کو سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ بحال کرنے کی اجازت دی تھی۔ محکمہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ٹرانسپورٹ عدالتی فیصلے اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ طے ایس او پیز کے تحت کھولی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…