اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

کتنا سچ کتنا جھوٹ؟ سنتھیا رچی یوسف رضا گیلانی اور شہاب الدین سے ملاقاتوں کی تصاویر سامنے لے آئیں

datetime 8  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنتھیا رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوسف رضا گیلانی اور شہاب الدین سے ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ ان سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ہی ہوئی، تصویر استقبالیہ کمرے کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ایوان صدر میں میری آمد کے ریکارڈ کا تحقیقاتی ادارے جائزہ لیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تصویروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے مخدوم شہاب سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ دونوں تصاویر 2010ء اور2011ء میں مخدوم شہاب سے ملاقاتوں کی ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ مخدوم شہاب سے پہلی ملاقات این جی او کی سربراہ فرحانہ سواتی نے کرائی۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی قیادت پر ہراسگی کے الزامات لگانے والی امریکی شہری سنتھیارچی نے الزام لگایا ہے کہ رحمان ملک نے ورک ویزہ دینے میں سہولت کے لئے بلاکر نشہ آور مشروب پلا کر میرا ریپ کیا،میں نے پیپلزپارٹی کو ٹھگوں کی جماعت پایا ہے۔رحمان ملک نے تحفے کے طور پر دئیے گئے موبائل فون سے میری جاسوسی کی۔ہر عدالت میں تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کا احترام کرتی ہوں۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وی لاگر سنتھیارچی نے کہا کہ معاملے کو اس وقت اس لئے سامنے لے کر آئی کیونکہ مجھے کئی سالوں سے پیپلزپارٹی کے لوگ دھمکیاں دے رہے تھے۔پیپلزپارٹی نے خود مجھے2010ء میں پاکستان آنے کی دعوت دی۔میں نے وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کے ساتھ کام کیا جو اس وقت کے وزیر اعظم کو براہ راست رپورٹ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شروع کے چند ماہ اچھے گزرے۔وزارت صحت نے مجھے رہائش کی سہولت دی تھی۔میں بہت سے سٹوڈنٹس کو لیکچرز دیتی تھی بعد ازاں مشکوک حالت میں مجھ سے زیادتی کی گئی اور اگر اس طرح کی زیادتی ملک کے سب سے طاقتور شخص کی طرف سے ہو تو کوئی یقین نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہراساں کیے جانے کا واقعہ اسامہ بن لادن کے واقعے کے بعد کی بات ہے، میں اس معاملے پر ایک لمبے عرصے تک خاموش رہی تاہم جب میں نے انکشافات کیے تو خطرناک دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اہل خانہ میرے پاکستان آنے پر پریشان تھے، میں یہ سب کچھ انہیں بتا کرمزید پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی۔مجھے مخدوم شہاب الدین بہت دلچسپ انسان لگے مگرانہوں نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے واقعے کے بعد ورک ویزہ کیلئے مجھے وزیر داخلہ کی مدد کی ضرورت تھی جس کے لیے رحمان ملک سے رابطہ کیا۔میری رحمان ملک سے جان پہچان وفاقی وزیرصحت کے توسط سے ہوئی تھی، انہوں نے ہی مجھے منسٹرانکلیو بلایا تاہم جب میں وہاں وپہنچی تو سب کچھ میری توقع کیخلاف تھا۔سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کس این جی او کے ساتھ کام کررہی ہو، پھرکہا گیا این جی اومیں مسائل ہو رہے ہیں اس کو چھوڑ دو۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی بیٹی این جی او کو چلا رہی تھی،اس وقت اندازہ ہوا کہ پیپلزپارٹی مجھے پی ٹی آئی سے دور رکھنا چاہتی ہے کیونکہ مجھے رحمان ملک نے واضح طور پر کہا این جی او چھوڑ دو،

انہوں نے 2 ہزار پاوَنڈ دیئے اور کہا اس سے اپنے خرچ پورے کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران ڈرنک پیتے ہوئے میراسر چکرانا شروع ہوگیا، زیادتی کے بعد بھی رحمان ملک کے 2 ہزارپاوَنڈ اپنے پاس رکھے، ڈرائیور نے تمام چیزیں گاڑی میں رکھیں،جس میں 2 ہزارپاوَنڈزبھی تھے۔سنتھیا رچی نے کہا کہ 2015 سے پاکستان کا مثبت بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہوں، میں نے نیکٹا، سی ٹی ڈی اورکے پی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو ایک جمہوری پارٹی کے بجائے ٹھگوں کی جماعت پایا ہے اور ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے بہتر جماعت سمجھتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد بے نظیر بھٹو کی تضحیک کرنا نہیں تھا، میں گزرے ہوئے لوگوں کے بارے میں منفی گفتگوکرنا اچھا نہیں سمجھتی مگر پیپلزپارٹی کے سینئرلیڈرزنے بتایا تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو سے خوفزدہ رہا کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…