اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں 7افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ، ماگر اس میں وینٹی لیشن کا کا بندوبست نہیں ، دوائوں کی قیمتیں بڑھنے کا خطرہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہو ئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس
کا 50فیصد مسئلہ ماسک پہننے سے حل ہوتا ہے ، لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ڈاکٹرز کہہ رہے کہ دو کروڑ آدمی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں ، صرف لاہور کے 30لاکھ شہری بھی مبتلا ہوئے ہیں ۔ فوج بلانی پڑے گی ، قانون بننا کہ پریس کانفرنس اور میٹنگز میں بھی ماسک پہننا ضرور ہے ۔