جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

احسن اقبال سے نیب نے حساب مانگا تو نیب بْرا ہوگیا ،شہباز گل کا ردعمل

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ احسن اقبال سے نیب نے حساب مانگا تو نیب بْرا ہوگیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے بھائی مبینہ طور پر کھجور کا ایک ایک درخت ایک لاکھ روپے میں بیچتے رہے، احسن اقبال صاحب آج نیب برا ہوگیا کہ اس نے آپ سے آپ کہ اعمال کا حساب مانگا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اگر عمران خان کے

کہنے پر کارروائی ہوئی تو آپ باہر کیسے آئے؟ آپ آج بھی جسٹس قیوم کو ڈھونڈ رہے ہیں کہ آپ کے فون پر فیصلے دیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو اب اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، عمران خان آپ لوگوں کو این آر او نہیں دے گا جو دل کرتا ہے کرلیں۔شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کے پیچھے کمپیوٹر پر ماسک لگا کہ آپ چھپتے ہیں، عمران خان تو میدان میں عوام کی خدمت میں ہیں، آپ کی طرح چھپے نہیں۔‎

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…