سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا،گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا، ڈرنکس پینے کے بعد مجھے محسوس ہو ا کہ جوس میں کوئی چیز ملائی گئی ہے، میرا دماغ مائوف ہو گیا اور پھر ۔۔سنتھیارچی کا بڑا دعوی‎‎

7  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے الزامات کی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد

نشہ آور مشروب پلایا اس میں کوئی ڈرگ موجود ہے اور اس کے بعد میرا ذہن ماؤف ہو گیا اور اس کے بعد میری عزت لوٹ لی۔ سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔ قبل ازیں اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی سے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر لگائے گئے الزامات کے حوالےسے کچھ سوالات کیے۔قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق ہم نے ان سے پوچھا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ تو انہوں نے بتایا کہ مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں ہونے والے آپریشن کے چند دن بعد ان کی رہائش اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں منتقل کر دی گئی تھی۔سنتھیا کے مطابق رحمٰن ملک ان سے پاکستانی ویزے کے حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے۔ اس دن رحمٰن ملک نےایک گاڑی ان کی رہائش گاہ پر انہیں پک کرنے کے لیے بھیجی تھی جس نے انہیں منسٹرز انکلیو میں ڈراپ کیا، جہاں پر رحمٰن ملک کے کمرے میں ایک بڑا گلدستہ، چند ڈرنکس اور ایک سام سنگ کے مہنگے موبائل کا گفٹ موجود تھا۔ اس ملاقات کے بعد رحمٰن ملک نے انہیں دو ہزار پاؤنڈز بھی دیے تھے۔سنتھیا اس سے قبل بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع ٹویٹس کرنے پر تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…