منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’نئے وزیروں کے لئے اچھے لوگوں کی فائلیں منگوا لی گئی ہیں‘‘ جہانگیر ترین کے بہت زیادہ قریبی تمام افراد کو بڑے بڑے عہدوں سے فارغ کرانے کیلئے پرزور کوششیں۔۔ کس اہم شخصیت کی کسی وقت بھی گرفتار ی۔۔ستر لوگوں کی فائلز تیار، نیب میں  70کے قریب کمرے پھر سے آباد ہونیوالے ہیں ؟ معروف صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ برصغیر کو جنگ سے محفوظ رکھے، خاص طور پر ایٹمی جنگ سے۔ بھارت کا جنگی جنون خوفناک ہو چکا ہے مگر اس سے زیادہ حیرت انگیز خبر یہ ہے کہ وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 1985ء سے تمام شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے گا اور بدعنوانی کے کیسز نیب اور ایف آئی اے کو بھیجے جائیں گے۔۔۔۔سینئر صحافی و کالم نگار منصور آفاق اپنے کالم ’’تبدیلی کی تبدیلیاں ‘‘

میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔بے یقینی کے عالم میں بار بار یہی خیال آتا ہے کہ کہیں بلی کے گلے میں گھنٹی تو نہیں باندھی جا رہی۔ موجودہ حکومت نے کئی ایسے فیصلے کئے جن کا پہلے تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ میں تو غلام سرور خان کے اس بیان پر بھی حیران تھا کہ ’’جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے بلکہ جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، سب کے خلاف‘‘۔ مبینہ طور پر خسرو بختیارکے بھائی کے گروپ کے متعلق تفصیلی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس نے سات برسوں میں 4شوگر ملیں، 5پاور جنریشن کمپنیاں، 3ٹریڈنگ کمپنیاں، ایک غیر ملکی کمپنی، ایک ایتھانول کا مینو فیکچرنگ یونٹ اور 2078کنال زرعی زمین جیسے اثاثے بنائے ہیں۔ جہانگیر ترین کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے مگر جہانگیر ترین کے خلاف کام کرنے والا حکومتی گروہ اُن سے خوف زدہ بھی ہے۔وہ گروہ عمران خان کو مشورے دے رہا تھا کہ ان تمام افراد کو بڑے بڑے عہدوں سے فارغ کر دیا جائے جو جہانگیر ترین کے بہت زیادہ قریبی ہیں۔ یعنی پھر اکھاڑ پچھاڑ شروع کی جائے۔ نئے وزیروں کے لئے اچھے لوگوں کی فائلیں تو منگوا لی گئی ہیں۔وفاق میں بھی کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں مگر پہلے پنجاب۔ کئی جانے والے وزیروں کے نام تو وائرل بھی کئے جا چکے ہیں۔ حکومتی حلقے اس اکھاڑ پچھاڑ کا سبب وزرا کی بری کارکردگی کو قرار دے رہے ہیں مگر میرے خیال میں پچاسی سے آڈٹ کے حکم نامہ کے بعد فوری ایکشن ممکن نہیں۔ پچاسی سے اب تک اسی نوے ملوں کے

آڈٹ کے لئے کتنا وقت درکار ہے یہ تو کوئی آڈٹ آفیسر ہی بتا سکتا ہے۔پرانی روایت کے مطابق تو یہ دورانیہ نسلوں پر پھیل سکتا ہے۔ کچھ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ یہ فیصلہ معاملات کو طوالت دینے کے لئے کیا گیا ہے کہ فوری کسی شوگر مل کے مالک کے خلاف کارروائی نہ شروع ہو سکے۔ اس امکان سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ نیب والے حکومت یا اُس کے اتحادیوں میں سے کسی اہم شخصیت کو کسی

وقت بھی گرفتار کر سکتے ہیں۔شہباز شریف کی گرفتاری سے پہلے ضمانت بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے۔شہباز شریف یہ بات کئی لوگوں کو کہہ چکے ہیں کہ میری بات چیت چل رہی تھی۔ کابینہ کے نام فائنل ہو رہے تھے کہ اچانک معاملات راستے میں رک گئے۔ کہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کی نیب میں پیشی کے بھی کئی معاملات طے شدہ تھے۔ نیب نے ستر کے قریب کیسز کی فائلوں کو پہیے لگا دیے ہیں یعنی نیب کی حوالات کے تمام کمرے پھر سے آباد ہونے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…