پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیساتھ ساتھ پنشنرز کی بھی قسمت جاگ اٹھی کرونا کے باوجود تنخواہوں اور پنشن میں حیران کن اضافہ ، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ 2020ـ21ء میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

وزارت خزانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ابتدا میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک اضافے کی مختلف تجاویز دی گئی لیکن کورو نا کے باعث ملکی معاشی صورتحال کے مدنظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز و سفارشات کی تیاری کا کام تیز کر دیا گیا ،آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو کا ہدف 5100 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ٹیکس وصولی کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی کی شرح کا ہدف 8.4 فیصد، مالی خسارے کا ہدف 5.8 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ،اگلے سال بھی عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری مالی امداد ملنے کا تخمینہ ہے ،قرضوں کی شرح جی ڈی پی کے 85 فیصد تک لانے کا پلان ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف 4 ارب 60 کروڑ ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ،آئندہ سال دفاعی بجٹ 1402 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔

حکومتی امور کو چلانے کے لیے 495 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق زراعت، آئی ٹی تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق تقریبا دو ہزار درآمدی آئٹمز پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویزہے ،کسٹم، ایکسائز، ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں 2 سے 3 فیصد کمی متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…