اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان میں زیر علاج کرونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے دوا بھجوا دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی فارما کمپنی بیکسیمکو نے کورونا وائرس کے شکار افراد کیلئے دنیا کی پہلی منظور شدہ دوا ‘بیمسیور’ پاکستان بھیج دی ہے، فارما کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طور پر انجکشنز کی 48 وائلز انسانی بنیادوں پر پاکستان بھیجی ہیں
جن کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن نے درخواست کی تھی ۔دوسری جانب آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 2694 کیسز اور 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 476 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 226 کیسز ، گلگت بلتستان سے 45 کیسز، آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔