پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت کے پاس لوگوں کو مزید پیسے دینے کیلئے وسائل نہیں، وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ سنا دیا 

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس لوگوں کو مزید پیسے دینے کیلئے وسائل نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے معاشی حالات پہلے ہی اچھے نہیں تھے تاہم کورونا وائرس وبا کے باعث دنیا بھر میں سرمایہ کاری اور ہماری برآمدات گر چکی ہیں۔ پاکستان کے 13 سے 15 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اب حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ لوگوں کو مزید پیسے

دے سکیں۔لاک ڈائون صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت لاک ڈائون سے متعلق فیصلوں کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈائون صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا، جمعے کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانیں کھولنے کیلئے پرانے اوقات کار پر عمل ہوگا۔ مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔‎زیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر اہم فیصلوں پر غور کیا گیا اور صوبوں کی تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا تاہم 5 دن کاروبار کی اجازت ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ وزارت ریلوے 40 ٹرینیں چلا سکے گی۔ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے ان اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…