’’حیران ہوں پی ٹی وی دوسرے ممالک کے ڈرامہ پر فخر محسوس کر رہا ہے ‘‘ فواد چوہدری کا ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف بیان ، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی

31  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف بیان سامنے آیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کی۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ

حیران ہوں کہ پی ٹی وی دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر محسوس کر رہا ہے، آپ لوگوں کو پاکستان کی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دیگر غیر ملکی ڈرامے پاکستان کی پروڈکشن کو برباد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن یہ طویل عرصے تک ہماری پروگرامنگ پر تک تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔فواد چوہدری کے اس بیان پر ایک صارف کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ پی ٹی وی کوارطغرل غازی کی طرح کا ڈرامہ تیار کرنے دیں، کیا وہ یہ کر سکتے ہیں۔صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہاں کیوں نہیں۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سے قبل ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی حمایت میں متعدد ٹوئٹس کیے تھے۔فواد چوہدری سے قبل کئی فنکار جن میں ریما اور شان بھی شامل ہیں، ارطغرل غازی کو نشر کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…