منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

روزگار کے مواقع کی کمی، مالی مسائل اور ناقص معیار تعلیم ملک سے ہجرت کی بنیادی وجوہات،سروے میں پاکستانی عوام پھٹ پڑے

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایک سروے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دیگر ممالک میں ہجرت کرنے والے اکثر پاکستانیوں نے بتایا ہے کہ اگر ملک میں ملازمت کے بہتر مواقع ہوں تو وہ وہیں رہیں گے تاہم لوگوں کی ایک کم شرح کا کہنا تھا کہ اگرمعیاری تعلیم ہو تو وہ اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دیں۔

یہ باتیں پاکستانیوں کو ہجرت کرنے پر کیا چیز مجبور کرتی ہے سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر برائے مائیگریشن کی جانب سے کیے گئیسروے میں یہ سامنے آئیں اس حوالے سے اعداد و شمار رواں برس جنوری میں جمع کیے گئے جو 19 اضلاع کے 761 افراد کے انٹرویوز پر مبنی تھے۔سروے کے شرکا ء سے پوچھا گیا تھا کہ ملک میں رہنے کے لیے پاکستان میں کیا تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے جس پر 65 فیصد نے کہا کہ ملازمت کے بہتر مواقع اور 20 فیصد نے کہا کہ بہتر تعلیم کی ضرورت ہے تاہم 19 فیصد نے کہا کہ اگر ملک میں مثبت تبدیلیاں بھی آجائیں وہ تب بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔علاوہ ازیں 58 فیصد لوگوں نے کہا کہ ملازمت کے مواقع کی بنیاد پر وہ ملک میں رہنے پر غور کریں گے، 42 فیصد کے مطابق تعلیم کے مواقع اور 46 فیصد نے کہا کہ اگر سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوں تو وہ ایسا سوچیں گے۔سروے کے مطابق روزگار کے مواقع کی کمی، مالی مسائل اور ناقص معیار تعلیم ملک سے ہجرت کی بنیادی وجوہات ہیں۔ان میں سے 39 فیصد افراد نے ملازمت کی کمی کی وجہ سے، 12 فیصد نے مالی مسائل اور قرضوں، 8 فیصد نے بیرون ملک دوستوں اور اہلِ خانہ کے پاس جانے اور 14 فیصد نے تعلیمی مواقع کی وجہ سے مائیگریشن کا فیصلہ کیا۔

مائیگریشن کے حتمی فیصلے کو متحرک کرنے والے خاص لمحات سے متعلق 22 فیصد نے کہا کہ ان کے اہلِ خانہ نے یہ فیصلہ کیا، 18 فیصد کے خاندان کے افراد یا وہ دوست جو پہلے سے بیرون ملک موجود تھے انہوں نے حوصلہ افزائی کی اور 16 فیصد کے خاندان کے بیرون ملک مقیم افراد نے بتایا تھا کہ وہاں کا معیار زندگی پاکستان سے اچھا ہے علاوہ ازیں دیگر 21فیصد نے بیروزگار ہونے کے بعد ہجرت کا فیصلہ کیا۔سروے کے اکثر فریقین نے ایشیا پیسیفک کے ممالک میں مائیگریشن کا فیصلہ کیا، ملازمتوں کی وجہ سے 23 فیصد نے یورپی، 20 فیصد نے ترکی اور 62 فیصد خلیجی ممالک جانے کا انتخاب کیا۔علاوہ ازیں رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی کے باعث 20 فیصد نے یورپی، 21فیصد نے ترکی اور 18 فیصد نے خلیجی ممالک کا رخ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…