پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مشتبہ کورونا مریضہ کا انتقال، لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ فوت ہونے والی مریضہ میں کورونا کی علامات نہیں تھیں،انہیں کورونا کے مریضوں کیساتھ رکھا گیا بیٹے شہزاد ایڈووکیٹ کے ہوشربا انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ انتقال کر گئی جس کے بعد خاتون کے لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) 50 سالہ مریضہ کو گزشتہ رات شب قدر کے علاقے سے تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا۔ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے پر مریضہ کے رشتے داروں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کورونا کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا۔ایل آر ایچ کے ترجمان کا کہنا

ہے کہ ہسپتال کا عملہ دن رات کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت پر مامور ہے۔فوت ہو جانے والی خاتون کے بیٹے شہزاد ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فوت ہونے والی مریضہ میں کورونا کی علامات نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ مریضہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، ڈاکٹروں نے مریضہ کے علاج کے بجائے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا کہا۔شہزاد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریضہ کو دل کے بجائے کورونا وارڈ میں منتقل کر دیا، والدہ کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹروں سے تکرار ہوئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…