کراچی (این این آئی)پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے الزام عائد کیا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو غلط رخ دیکر اصل کرداروں کو بچانیکی کوشش ہو رہی ہے۔ترجمان پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انجن کے رن وے
پر لگنے کی اطلاع پائلٹ کو نہ دیا جانا سوالیہ نشان ہے،ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے لمبا روٹ دینا بھی قابل تفتیش ہے۔پالپا ترجمان نے کہا کہ پہلی اور دوسری لینڈنگ کی تفصیل کو ملا کر غلط رنگ دیا جا رہا ہے، تحقیقات کو غلط رخ دیکر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔