پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

کئی سرمایہ کار ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں،انتہائی اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہی کہ کئی سرمایہ کار ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں،لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے، کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے توانائی کی ملکی ضروریا ت

پوری ہوں گی اور گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمہ کیلئے برسر اقتدار آئی بدعنوان سیاستدان احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کے ساتھ بھی وہ کچھ ہوگا جو سب کے ساتھ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے اوپر نیچے ہونے میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…