پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

طیارہ سانحہ کے بعد وزیراعظم چھٹیاں منانے نتھیاگلی چلے گئے، ن لیگ کے انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) طیارہ سانحہ کے بعد وزیراعظم چھٹیاں منانے نتھیاگلی چلے گئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے اصل مجرموں کو پچھلی گلی سے نتھیاگلی بھگا دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کا حادثہ ہوا اور وزیراعظم عمران کان عید کی چھٹیاں منانے چلے گئے، لاپتہ وزیراعظم کے نامعلوم ترجمان صرف پریس کانفرنسز کیلئے ہیں،

انہیں صرف سیاسی مخالفین پر تنقید کی پڑی رہتی ہے۔ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتہ ہے، آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈے، کٹوں، مرغیوں اور بھینسوں سے ملکی معیشت ٹھیک کرنے والا وزیراعظم لا پتہ، ترقی کی شرح 2018 میں 5.8 % سے 2020 میں 1.5 فیصد پہ لانے والا وزیراعظم لا پتہ،دو سال میں تاریخی 13000 ارب کا قرض لینے والا وزیراعظم لا پتہ،وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ،بطور وزیر اعظم سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جانے والا وزیراعظم لا پتہ،روپے کی قدر میں تاریخی کمی کرنے والا وزیر اعظم لا پتہ،وزیراعظم ملک کی گیس اور بجلی چوری کر کے لا پتہ، وزیراعظم مریضوں کی دوائی مہنگی کر کے لا پتہ، وزیراعظم حج مہنگا کر کے لا پتہ،وزیراعظم عوام کی507 ارب کی چینی چوری کرکے لا پتہ،وزیراعظم جان بچانے والی ادویات کے نام پر اربوں روپے کی دیگر ادویات بھارت سے درآمد ہونے کا فیصلہ کر کے لا پتہ،وزیراعظم کہاں ہیں جب طیارے کا حادثہ ہوا،طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں لاپتہ ہے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…