پاکستان میں کرونا کے 5 لاکھ ٹیسٹ، 1225 اموات جانتے ہیں کیسز کی تعداد میں دنیا میں کس نمبر پر پہنچ گیا؟

27  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 28 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 59151 افراد متاثر ہو چکے ہیں، اموات کی تعداد 1225 ہو گئی ہے۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 262 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2227 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 38 ہزار 784 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 19142 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھائیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 416 ہے، اس کے بعد سندھ میں 374 اموات، پنجاب میں 362 اموات، بلوچستان میں 42، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 4 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 23507 ہو گئی، پنجاب میں 21118 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 8259، بلوچستان میں 3536، اسلام آباد میں 1879 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 638 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 214 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 491 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 99 ہزار 399 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 8515 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,185 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,578 مریض، بلوچستان میں 1156 مریض، گلگلت بلتستان میں 457 مریض، اسلام آباد میں 152 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 99 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…