بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

رواداری ، اتحاد ، اور دوسروں کے لئے ہمدردی اور خدمت کا جذبہیہ وہی خوبیاں ہیں جس کا پیغام اور تائید ، پیغمبر اسلام ؐ نے کیآسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کاپاکستانیوں کو عید پر اہم پیغام 

datetime 26  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان لوگوں کو یاد رکھیں جو کراچی میں المناک طیارے کے حادثے میں اور کوروناوائرس کے وبائی امراض میں اپنی زندگی کھو چکے ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان ، آسٹریلیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتا ہوں

جو عیدالفطر کا منا رہے ہیں اس مقدس تہوار کو مناتے ہوئے ، آئیے ہم ان لوگوں کو یاد رکھیں جو کراچی میں المناک طیارے کے حادثے میں اور کوروناوائرس کے وبائی امراض میں اپنی زندگی کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید کے مواقع پر ہمیں بہت سی اسلامی اقدار دیکھنے کو ملتی ہیں جو ہم سب کو متحد کرتی ہیں جیسے کہ رواداری ، اتحاد ، اور دوسروں کے لئے ہمدردی اور خدمت کا جذبہ، یہ وہی خوبیاں ہیں جس کا پیغام اور تائید ، پیغمبر اسلام ؐ نے کی اور جو اس مشکل وقت میں ہم سب کی رہنمائی کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آسٹریلیا میں دوسرا بڑا مذہب ہے ، اور 60 ہزار سے زیادہ پاکستانی آسٹریلوی شہری آسٹریلیا کی مسلم آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہیں۔یہ پاکستانی آسٹریلیا کو ایک کامیاب ، متحرک اور کثیر الثقافتی معاشرہ بنانے میں ایک اہمْ کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے عوام سے عوام کے روابط مزید گہرے اور مضبوط ہوتے جارہے ہیں، ہماری دولت مشترکہ کی وراثت ، امن و سلامتی کیلئے ہماری مشترکہ جدوجہد ، ہمارے مستقل تجارتی تعلقات ، تعلیم کے شعبے میں ہماری تعاون اور کرکٹ اور کھیل سے ہماری مشترکہ محبت، یہ وہ روابط ہیں جو ہمارے دونوں ممالک کے مابین 70 سال سے زائد دوستی کی بنیاد ہیں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ میرے اہل خانہ اور آسٹریلوی ہائی کمیشن کی طرف سے ،میری بیوی گینور اور میں آپ سب کو ایک بھرپور اور پْر امن عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہائی کمشنر اور ان کی بیوی گینور نے عید سے ایکْ رات قبل ایس او ایس چلڈرین ولییج کے بچوں کو عید کے تحائف بھی بھیجے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی اور بچوں کو عید کے تحائف بھی بھیجے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…