منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پائلٹ کو 3 بار کیا ہدایات دی گئیں، رن وے پر لگے کیمرے کی آنکھ نے کیا مناظر دکھائے؟ طیارہ حادثہ تحقیقات میں انتہائی دھماکہ خیز نئے انکشافات

datetime 25  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں افسوسناک طیارے حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، پائلٹ نے تین بار ہدایات نظرانداز کیں، حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانس کی ٹیم کراچی آئے گی۔ ائیر بس نمائندے بھی جائے حادثہ اور رن وے کا معائنہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل اینی میشن فوٹیج بھی سامنے لے آیا ہے،

جس کے مطابق پائلٹ ایک بار لینڈ کرنے کے بعد دوبارہ ٹیک آف کرتا ہے، فوٹیج کے مطابق پائلٹ کنٹرول ٹاور کو دوبارہ لینڈنگ کی اطلاع دیتا ہے، جس پر کنٹرول ٹاور سے جہاز کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر رکھنے کا کہا جاتا ہے، جہاز گھوم کر دوبارہ ائیرپورٹ کی طرف مڑتا ہے مگر تین ہزار کے بجائے دو ہزار اور پھر مزید نیچے اٹھارہ سو فٹ کی بلندی پر آ جاتا ہے، پائلٹ کو کنٹرول ٹاور سے کم بلندی کی وارننگ بھی دی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے آخری گفتگو میں اپروچ ریڈار نے تین بار اونچائی کم کرنے کا کہا تینوں مرتبہ پائلٹ نے ہدایت نظر انداز کیں۔ دوسری جانب اچانک پائلٹ کی طرف سے انجن فیل ہونے کا پیغام آیا اور مے ڈے کی کال کے بعد جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے رن وے کا دورہ کیا، رن وے پر طیارے کے انجن کی رگڑ لگنے کے نشانات ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رن وے پر چار مختلف مقامات پر پیچز اکھڑے ہوئے ملے۔ رن وے پر لگے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی تحقیق کرنے والی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے، ان فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ کپتان نے لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز گیئر کو ڈاؤن نہیں کیا۔ پہلے ایک انجن کو زمین پر رگڑ لگی اور اس کے بعد طیارے کے دوسرے انجن کو رگڑ لگی، پائلٹ نے دونوں انجن رگڑتے ہوئے جہازکو اوپر کی جانب اٹھایا اور گو راؤنڈ کیا، طیارہ تقریباً تیرہ منٹ فضا میں رہنے کے بعد تباہ ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…