جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزارت سائنس کی سوموٹو سفارشات وفاقی حکومت رد کردے، راغب نعیمی نے پوپلزئی کی کمیٹی بارے بھی انتہائی اہم بات کر دی

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی سوموٹو سفارشات وفاقی حکومت رد کردے۔وزیر اعظم آفس رویٹ ہلال کی آئینی کمیٹی کے فیصلہ کوتسلیم کرے۔رویت ہلال میں تنازع کے اصل محرکات کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے جاری پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ رویت کا معنی کسی صورت کا نظر آنا، کسی چیز کا دیکھنا اور دیکھنے کی شہادت دینا وغیرہ آتا ہے، حدیث مبارکہ میں نبی کریمؐ نے فرمایا چاند دیکھ کر روزے رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو اگر مطلع ابر آلود ہو تو گنتی پوری کرو۔ (مسلم) نبی کریم ؐ نے چاند دیکھ کر یا اس کی دیکھے جانے کی شہادت کی بنا پر ہی رمضان، شوال اور دیگر مہینوں کے ختم اور شروع ہونے کا فیصلہ فرمایا، شرعی اعتبار سے شعبان، رمضان، شوال، ذیقعد اور ذی الحجہ کا چاند دیکھنا واجب کفایہ ہے، سائنسی ایجادات اور علم یقینا رویت کے تعین میں مدد گار ہو سکتے ہیں لیکن سائنسی بنیاد پر بنائے جانے والے قمری کلینڈر پر اعتبار رویت کے ذیل میں درست نہ ہو گا، وزات سائنس و ٹیکنالوجی کا خود ساختہ کلینڈر ملک میں مزید انتشار کا باعث ہے، فواد چوہدری وزیر سائنس کا رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل چاند کی رویت کا اعلان سوائے خود ساختہ شہرت کے کچھ نہ ہے۔ آج جن مقامات پر رویت کے بارے پیش گوئی کی گئی ہے وہاں بھی جدید بصری آلات کے بغیررویت ممکن نہ ہے، ہر ملک میں رویت کا اپنا نظام ہے کسی دوسرے ملک کی رویت کے مطابق فیصلہ درست نہ ہے۔ وفاقی حکومت وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سوموٹو سفارشات کو رد کرے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ وفاقی حکومت نے خود وزارت مذہبی امور کے مدمقابل وزارت سائنس کو لاکھڑا کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کو وزارت مذہبی امور کے فیصلہ کو نافذ کرنے کے لئے پوپلزئی کی کمیٹی کو ختم کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…