منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں، احسن اقبال کا طیارہ حادثہ پر ٹوئٹ

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے طیارہ حادثہ پر کہا ہے کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے تبدیلی سرکار آئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں۔انہوں نے لکھا کہ معیشت کریش، کرنسی کریش، صنعت کریش، زراعت کریش، برآمدات کریش، ریلوے کریش، جہاز کریش، کشمیر کریش، سی پیک کریش، امن عامہ کریش، گورننس کریش، سمندر کی گیس کریش جس

حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت اور تکبر پہ ہوگی وہ کریش ہی ہو گی۔احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ، ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سینکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے اور آپکو چرب زبانی سے فرصت نہیں!انہوں نے لکھا کہ ان سب باتوں کا جواب ہے تاہم یہ موقع نہیں، کہیں نہیں جاتی آپکی سیاست؛ پھر کر لیجیے گا، ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے، اللہ پاک آپ کو عقل دے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…