پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان طیارہ حادثہ پر عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہو گئے، اہم اعلان کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں، کریش لینڈنگ ہوئی ہے تو زمہ داران سامنے آنے چاہئیں۔کراچی میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل ارشد ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ طیارہ حادثے کی جلد از جلد اورشفاف انکوائری ہوگی،ائیر فورس کے ماہرین سے بھی مدد لی جائے گی،

ول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی ایکے انجینئرز بھی اپنے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں،کوشش ہے طیارہ حادثے کی رپورٹ 3 ماہ میں آجائے، اگر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ نہ آئے تو ہماری اور اداروں کی بھی کمزوری ہے،انہوں نے کہا کہ کریش لینڈنگ ہوئی ہے تو ذمہ دار سامنے آنا چاہیے، سی ای او سمیت میری بھی ذمہ داری ہے کہ خودکو احتساب کیلئے پیش کروں،زمہ داری عائد کی گئی تومیں اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے بھی عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ لواحقین کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پرامدادی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کی ہے جب کہ انشورنس کی رقم اس کے علاوہ ہوگی،مقامی آبادی کے اثاثوں کے نقصانات کا سروے کرنے کی بھی ہدایات کردی ہیں، جوگھرمتاثر ہوئے ان کی مرمت کرائیں گے اور آبادی میں جومالی نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کریں گے۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں سول ایوی ایشن کی 15 سو ایکڑ زمین پر قبضہ ہوا۔ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں ممنوع ہوتی ہیں،اگر ائیرپورٹ کے علاقے میں اضافی تعمیرات ہوئیں توان کے خلاف کارروائی ہوگی سی اے اے کی نااہلی پر ان کو بھی نوٹس دیے جائیں گے۔ اس موقع پر سی ای او ایئروائس مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارے کا بلیک باکس انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کر دیا گیا ہیحادثے کی تحقیقات کیلئے جو معلومات درکار ہوں گی وہ فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 21 افراد کی میتیں ورثاء کوپہنچا دی گئی ہیں جب کہ باقی کے ڈی این اے کرائے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…